0
Tuesday 28 Apr 2020 17:46

سندھ بھر میں یوم علیؑ کے موقع پر مجالس و جلوس نکالنے پر پابندی عائد

سندھ بھر میں یوم علیؑ کے موقع پر مجالس و جلوس نکالنے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں یوم علیؑ کے موقع پر مجالس اور جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے رمضان المبارک میں تمام جلسے جلوس پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 21 رمضان المبارک کو یوم علیؑ کے موقع پر مجالس اور جلوس نکالنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کسی بھی قسم کی مذہبی تقریبات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، مساجد میں شبینہ اور ختم القران کے اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 859520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش