0
Tuesday 28 Apr 2020 21:04

بھارت کا پروپیگنڈا انتہائی حدوں کو چھو رہا ہے، پاکستان

بھارت کا پروپیگنڈا انتہائی حدوں کو چھو رہا ہے، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کا پروپیگنڈا انتہائی حدوں کو چھو رہا ہے اور اس کی پروپیگنڈا مشین تیزی سے چل رہی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان پر دراندازی کی کوششوں اور ایل او سی پر مبینہ لانچنگ پیڈز کو نشانہ بنانے کے الزامات من گھڑت ہیں، پاکستان ایسے بےبنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیانات کو بھی مسترد کرتا ہے، بھارتی پروپیگنڈا مشین تیزی سے چل رہی ہے اور اس کا پروپیگنڈا انتہائی حدوں کو چھو رہا ہے۔ انہوں ںے مزید کہا کہ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے اور کورونا وائرس کی وبا کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی سہولیات فراہم نہیں کر رہا۔
خبر کا کوڈ : 859557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش