0
Wednesday 29 Apr 2020 01:24

کورونا وائرس، مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین و علماء کرام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، علامہ حسن ظفر نقوی

کورونا وائرس، مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین و علماء کرام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین، خطیب اور رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین و علما کرام طے شدہ نکات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، عبادت الٰہی سے کسی کو انکار نہیں لیکن انسانی جانوں کی حرمت اور بقاء کو مقدم رکھنا ضروری ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے تمام طبقات سے کہا کہ وہ خداوند تعالیٰ سے بہتری کی امید رکھیں کیونکہ محمد (ص) و آل محمد (ع) کے وسیلے سے ہی ہمیں کامیابی ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اجرتوں پر کام کرنیوالوں کی ادائیگیوں اور مزدوروں کی ملازمتوں سے برطرف کرنے کے عمل کو بھی روکنا ہوگا کیونکہ عالمی سطح پر تیزی سے پھیلنے والی اس وباء کا مقابلہ ہم سب کو یکجا ہوکر کرنا ہوگا، اس کے نقصانات کسی ایک کیلئے نہیں بلکہ پوری قوم اور پوری انسانیت کیلئے ہیں جس کیلئے ہمیں سنجیدہ کوششیں کرنا ہونگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں محفوظ پاکستان اور انسانیت کی بقاء کو محفوظ رکھنا ہوگا اور ساتھ ساتھ معاشی بحران کے خاتمے، غریبوں، ضرورت مندوں اور ان کی مجبوریوں کو بھی دور کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 859609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش