0
Wednesday 29 Apr 2020 22:18

کوہاٹ، پولیس اور میڈیا نمائندوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی کٹس تقسیم

کوہاٹ، پولیس اور میڈیا نمائندوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی کٹس تقسیم
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) منصور امان نے پولیس افسران اور میڈیا کے نمائندوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی کٹس تقسیم کئے۔ کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے پولیس اہلکاروں اور مقامی میڈیا کے نمائندوں میں خصوصی حفاظتی کٹس پولیس کلب میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن (ر) منصور امان نے کہا کہ پولیس ملازمین کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے چائنہ طرز کے مجموعی طور پر 1500سے زائد خصوصی پروٹیکشن سوٹ تیار کئے گئے ہیں جو پولیس اہلکاروں کو سر سے پاؤں تک محفوظ رکھنے کیلئے استعمال ہونگے جبکہ ضلع بھر میں قائم قرنطینہ سنٹرز، داخلی و خارجی راستوں اور کورونا سے متاثرہ علاقوں میں ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کو حفظان صحت کے اصولوں پر تیار کردہ ہائی رسک کے 400 اضافی حفاظتی سوٹ بھی مہیا کئے گئے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 859775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش