0
Friday 1 May 2020 16:02

پشاور کرونا کا گڑھ بننے لگا، 6 دنوں میں 30 اموات

پشاور کرونا کا گڑھ بننے لگا، 6 دنوں میں 30 اموات
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور کرونا وائرس کا گڑھ بننے لگا ہے، گذشتہ 6 دنوں میں سب سے زیادہ 30 اموات پشاور میں ہوئی ہیں۔ صوبے میں ان ایام کے دوران مجموعی اموات کی تعداد 37 ہے، سب سے زیادہ مصدقہ کیس بھی پشاور سے ہی رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 360 ہے۔ 6 دنوں میں صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 479 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، 24 اپریل کو پشاور میں 4 افراد لقمہ اجل بنے، 66 کے ٹیسٹ مثبت آئے، 25 اپریل کو 4 اموات، 41 مہلک وائرس میں مبتلا ہوئے۔ 26 اپریل کو مہلک وائرس 4 مزید زندگیاں نگل گیا اور 24 نئے مریض سامنے آئے۔ 27 اپریل کو 4 اموات ہوئیں اس دن 51 مریضوں میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔ 28 اپریل کو 7 افراد چل بسے، اس دن مزید 107 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 29 اپریل کو مزید 7 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جبکہ مہلک وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 71 تھی۔ یوں اموات اور مصدقہ کیسوں میں بھی پشاور دیگر اضلاع سے سرفہرست ہے۔
خبر کا کوڈ : 860092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش