0
Sunday 3 May 2020 20:25

قادیانی شریعت اور آئین پاکستان کے باغی ہیں، اعجاز ہاشمی

قادیانی شریعت اور آئین پاکستان کے باغی ہیں، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ قادیانی شریعت اور آئین پاکستان کے باغی ہیں، حکومت انہیں آئینی تحفظ فراہم کرنے کے حیلے بہانوں سے باز آ جائے، قوم جاننا چاہتی ہے عمران حکومت کے اندر کون سے عناصر موجود ہیں جو قادیانیوں کو امت مسلمہ میں شامل کرنے کیلئے بار بار سازشیں کرتے رہتے ہیں، اقلیتی کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے نوٹیفیکیشن میں احمدی مسلم کا لفظ شامل کرکے آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن جاری کرنیوالے اور جن کی اجازت سے جاری ہوا، سب لوگوں کو بے نقاب کیا جائے، اس سے پہلے اسرائیل کی حمایت میں پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی نے بڑی دلیلیں دینے کی کوشش کی تھی لیکن ہم واضح کرتے ہیں کہ قادیانیت کے غلیظ عقائد کو فروغ دینے کی کسی صورت اجازت نہیں ہوگی۔

پیر اعجاز ہاشمی کا کہنا تھا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ حکومت اپنے قادیانی نواز ایجنڈے کیلئے وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کو استعمال کر رہی ہے، ہمیں وزیر مذہبی امور سے ہمدردی ہے، وہ شریف آدمی ہیں لیکن قادیانی نواز عناصر کے ہاتھوں استعمال ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے آن لائن حج فارم سے ختم نبوت کا حلف نامہ ختم کرنے کی پیر نورالحق قادری نے پہلے تردید کی لیکن بعد میں یہی تردید خود ان کے گلے پڑ گئی، اس لیے خود نورالحق قادری سازشوں سے دور رہیں، انہیں اپنی لاعلمی اور بے بسی پر بھی غور کرنا چاہیے کہ محکمہ انہیں حقائق سے آگاہ نہیں کر رہا تو وہ مستعفی ہو جائیں، اگر ان کے پاس اختیارات ہی نہیں تو وزیر کس بات کے؟
خبر کا کوڈ : 860412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش