0
Tuesday 5 May 2020 23:26

گلگت بلتستان، لاک ڈائون میں مزید نرمی کا اعلان

گلگت بلتستان، لاک ڈائون میں مزید نرمی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں لاک ڈائون میں مزید نرمی کا اعلان کر دیا گیا۔ صوبائی مشیر اطلاعات شمس میر نے لاک ڈائون کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کے دنوں میں پہلے سے اجازت شدہ کاروبار جاری رہیں گے، ان کے ساتھ اب ورکشاپس کھولنے کی بھی باقاعدہ طور پر اجازت دیدی گئی ہے۔ ان 4 دنوں میں کاروبار کے اوقات کار صبح 6 بجے سے شام 4 بجے تک مقرر ہوں گے۔ صوبائی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دن کپڑے، جوتے، موبائل شاپس وغیرہ کی دکانوں کو کھولنے کی بھی اجازت دیدی گئی ہے۔ ان 3 دنوں میں باقی تمام کاروبار بند رہیں گے، ماسوائے سبزی اور جنرل سٹور کے  باقی تمام دکانیں بند رہیں گی۔ شمس میر کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں عوام کو ماسک پہننے کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے، اس حوالے سے صوبائی حکومت کسی حد تک عوام کو فری ماسک فراہم کریگی لیکن بعد ازاں ہر شخص کو اپنا ذاتی ماسک خرید کر پہننا ہوگا بصورت دیگر 100 روپے جرمانہ کیا جائے گا، جس کیلئے مجسٹریٹ کو زمہ داری سونپی گئی ہے اور اس جرمانے کی رقم سے ماسک خرید کر عوام میں تقسیم کر دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے مزید پھیلاو کے عمل کو روکا جا سکے۔ انجمن تاجران نے ایس او پی پر عملدرآمد کیلئے اپنی ہر ممکن یقین دہانی کرائی ہے اور باقاعدہ زمہ داری بھی لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی صورت میں لاک ڈاون میں مزید نرمی پر بھی نظرثانی کی جا سکتی ہے۔ یہ لاک ڈاون کا تیسرا مرحلہ ہے۔ کیبنٹ اور لاک ڈاون کمیٹی کی باہمی مشاورت سے سمارٹ لاک ڈاون میں مشروط نرمی کی جا رہی ہے۔ شمس میر نے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان پورے ملک میں ایک مثالی لاک ڈاون ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے جس کے مثبت نتائج عوام کے سامنے ہیں۔ عوام اپنا تعاون اسی طرح جاری رکھیں اور اپنے اس خوبصورت خطے کو محفوظ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے پہلی ترجیح عوام کی جان کی حفاظت ہے۔ لاک ڈاون میں نرمی کا تیسرا مرحلہ بھی ایس او پی کے نطم و ضبط کے مطابق ہوگا۔ تاجر برادری، ذاتی ٹریفک، موٹر سائیکل سواروں، ورکشاپس اور بیکریوں میں پارکنگ کیلئے گائیڈ لائن پر عملدرآمد کرنا ہوگا اور سماجی زمہ داری کا مظاہرہ کر کے اپنے آپ کو اور معاشرے کو کورونا سے بچانا ہوگا، ٓپ کی کسی بھی قسم کی غیر زمہ داری علاقے کو بحران سے دوچار کرسکتی ہے۔

شمس میر نے کہا کہ بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ تا حکم ثانی بند رہے گی۔ ٹارگیٹڈ لاک ڈاون جاری رہیگا اور ریڈ زونز میں بھی لاک ڈاون رہےگا۔ رینڈم سیمپلنگ کا آغاز ہو چکا ہے، عوام اپنا ٹیسٹ کروائیں اور محکمہ صحت سے تعاون کریں۔ حکومت اور عوام کو کورونا سے نجات کیلئے یک آواز ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں کورونا کنٹرول میں ہے۔ حکومت، محکمہ صحت اور دیگر تمام ادارے کورونا سے نجات کیلئے مثالی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لاک ڈاون میں نرمی عوام کو سہولت کیلئے دی گئی ہے لیکن کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں حکومت لاک ڈاون سمیت دیگر اہم فیصلے بھی کر سکتی ہے۔ عوام کورونا کو ہلکا نہ لیں اور باہمی و سماجی رابطوں سے پرہیز کریں۔ کسی بھی قسم کی بھیڑ اور پروگراموں سے اجتناب کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں انجمن تاجران کا کردار قابل ستائش رہا ہے۔ آئندہ نرمی میں کورونا ایس او پی، سماجی رابطوں، ماسک اور سینی ٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ شمس میر نے کہا کہ ریسٹورینٹس اور ہوٹلز بند رہیں گے، بہر حال کوئی بھی ریسٹورنٹ اور ہوٹل ہوم ڈیلیوری کی سہولت فراہم کر سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 860908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش