0
Wednesday 6 May 2020 17:11
لاعلمی یا سیاسی پوائنٹ سکورنگ؟؟

عمران خان نے ’’المصطفیٰ سکاوٹس‘‘ کو اپنی ’’ٹائیگر فورس‘‘ ظاہر کر دیا

عمران خان نے ’’المصطفیٰ سکاوٹس‘‘ کو اپنی ’’ٹائیگر فورس‘‘ ظاہر کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے ’’المصطفیٰ سکاوٹس‘‘ کو اپنی ’’ٹائیگر فورس‘‘ بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔ تفیصلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا تھا کہ ان کی ٹائیگر فورس ملک میں بہترین کام کر رہی ہے، جبکہ وزیراعظم نے اس ٹویٹ میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے المصطفیٰ اسکاوٹس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹائیگر فورس مساجد اور بازاروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے کوشاں ہے، جبکہ میڈیا میں لیگی رہنما خواجہ آصف نے انہیں مسلم لیگ نون کے ورکرز قرار دیا گیا۔ وزیراعظم کے ٹویٹ اور نون لیگ کی جانب سے موقف کے بعد المصطفیٰ سکاوٹس کے ترجمان ڈاکٹر عابد میدان میں آئے ہیں اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کو غیر مصدقہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ٹویٹ کرنے سے پہلے تصدیق کر لینی چاہیئے تھی کہ یہ اسکاوٹس ان کی ٹائیگر فورس نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ المصطفیٰ سکاوٹس خالصتاً غیر سیاسی اور فرقہ واریت سے پاک سوشل ورکرز ہیں، ہمارا کسی سیاسی تنظیم یا جماعت کیساتھ کوئی تعلق نہیں، ہم نیک نیتی سے انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے قائدین نجانے کیوں بلاوجہ ہی کریڈٹ لینے کی دوڑ میں شامل ہیں، جبکہ المصطفیٰ سکاوٹس بے لوث ہو کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کورونا وبا کیخلاف محب وطن شہری ہونے کے ناطے بلاتفریق مذہب و مسلک انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔ ترجمان نے وزیراعظم عمران خان اور نون لیگ قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی معلومات کی اصلاح کرلیں اور پوائنٹ سکورنگ کی بجائے انسانیت کی خدمت کیلئے کام کریں۔
خبر کا کوڈ : 861075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش