0
Sunday 10 May 2020 21:10

کورونا کیسز اور اموات بڑھ رہی ہیں لیکن لوگوں سے روزگار نہیں چھینا جاسکتا، اسد عمر

کورونا کیسز اور اموات بڑھ رہی ہیں لیکن لوگوں سے روزگار نہیں چھینا جاسکتا، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز اور اموات بڑھ رہی ہیں لیکن لوگوں سے ان کا روزگار نہیں چھینا جاسکتا۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران اسد عمر نے کہا کہ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر مسلسل کام کر رہا ہے، ہر روز ٹیسٹنگ کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ روز ساڑھے تیرہ ہزار کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں 70 لیبز کورونا ٹیسٹ کر رہی ہیں، خوشی ہے کہ قومی فیصلے مشاورت سے ہو رہے ہیں، تمام ادارے مل کر ایک نظام کے تحت کام کر رہے ہیں، بڑے فیصلے ہو چکے ہیں اور اب عمل درآمد کا مرحلہ ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ لاہور اور پشاور میں کیسز بڑھ رہے ہیں، کراچی میں بھی بہت زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، ملک میں کورونا کے کیسز اور اموات بڑھ رہی ہیں لیکن لوگوں سے ان کا روزگار نہیں چھینا جاسکتا، ہمیں زندگی کا پہیہ چلانے کے ساتھ وبا سے حفاظت بھی کرنی ہے، پورا ملک بند کرنے کے بجائے متاثرہ علاقوں کو بند کیا جائے گا، اسمارٹ لاک ڈاوَن کے نظام نے کام کرنا شروع کر دیا ہے، ہمیں نشاندہی کرنی ہے کس علاقے میں کیسز زیادہ اور وائرس پھیل رہاہے، پنجاب میں 359 مقامات جبکہ خیبر پختونخوا کے 177علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں بستروں کی کمی نہیں ہے، کورونا سے متعلق صحت کے ڈیٹا کیلئے ایک پورٹل بن چکا ہے، پنجاب حکومت نے کورونا سے متعلق ایپ تیار کر لی ہے، ایپ سے شہری معلوم کر سکیں گے انہیں کس اسپتال جانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 861854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش