0
Monday 11 May 2020 13:02

لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی، عثمان بزدار

لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزددار کا کہنا تھاکہ کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی، عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی کورونا کے خطرات بدستور موجود ہیں سب کو احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے تفصیلی مشاورت کے بعد نئے اقدامات اٹھائے ہیں، اُمید ہے تاجر برادری اور عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ جو کاروباری ادارے اور انڈسٹریل یونٹس ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے، ان کیخلاف ایکشن ہوگا، ایس او پیز کی خلاف ورزی کے حامل اداروں کی اجازت منسوخ کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ علاج و معالجے کے لئے اقدامات پر کار بند ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 861953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش