0
Tuesday 12 May 2020 22:29
ٹرانسپورٹ اور ٹرینیں جلد کھول دیں گے

ملک مزید لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا، وزیراعظم

لاک ڈاؤن میں آہستہ آہستہ نرمی لائٰیں گے
ملک مزید لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مزید لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہو سکتا آہستہ آہستہ اس میں مزید نرمی لائیں گے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ نے عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک مزید لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہو سکتا، آہستہ آہستہ لاک ڈاوٴن میں مزید نرمی لائیں گے اور صوبوں سے اتفاق رائے کے بعد جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرینیں بھی کھولیں گے۔ وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کو بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ایس او پیز کی پابندی اور احتیاطی تدابیر کی ترغیب دینا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے آگاہی مہم کیلئے فنڈز مانگ لئے، جس پر وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں کو اشتہارات کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
خبر کا کوڈ : 862300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش