0
Thursday 14 May 2020 16:14

لاہور، پولیس نے یوم علیؑ کے مرکزی جلوس کا پورا روٹ سِیل کر دیا

لاہور، پولیس نے یوم علیؑ کے مرکزی جلوس کا پورا روٹ سِیل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ماہ رمضان میں ماتمی جلوسوں پر حکومتی پابندی، لاہور پولیس نے اندرون شہر کے بیشتر علاقوں کو سیل کر دیا۔ شاہ عالم مارکیٹ اور اکبری مارکیٹ بھی سیل رہیں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں ماتمی جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد لاہور پولیس نے کنٹینئرز لگا کر مین شاہراہیں بند کر دی ہیں۔ پولیس کی جانب سے کنٹینئرز کچہری چوک، بھاٹی چوک، شاہ عالم مارکیٹ اور داتا دربار سمیت دیگر مقامات پر لگا دیئے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے سیل شدہ علاقوں میں دکانوں کو بھی بند کروا دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اندرون شہر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔

ایس پی سکیورٹی محمد بلال کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کسی بھی جلوس کی اجازت نہیں اور حکومت کے جاری کردہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ایس پی سکیورٹی نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے آٹھ مقامات پر کنٹینئرز لگا کر رستے بلاک کیے گئے ہیں۔ گامے شاہ کے سامنے بھی کنٹینئرز لگا کر پیدل جانے والوں کی بھی انٹری بند کر دی گئی ہے جبکہ سیل شدہ علاقے جمعہ کی رات بارہ بجے تک سیل رہیں گے اور کسی کو بھی ان علاقوں میں آنے اور یہاں سے باہر نکلنے کی اجازت نہ ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 862685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش