0
Friday 15 May 2020 13:01

ساری کابینہ کا احتساب ہونا چاہیئے، وفاقی وزیر کا مطالبہ

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران منیر اورکزئی کی طبعیت خراب
ساری کابینہ کا احتساب ہونا چاہیئے، وفاقی وزیر کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وہ ساری کابینہ کے احتساب کے خواہاں ہیں۔ غلام سرورخان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کااحتساب ہوتا ہے تو حکومتی ارکان کا بھی ہونا چاہیئے۔ احتساب سب کا ہونا چاہیے، ان کابھی جو 3، 3 یا 6، 6 بار وزیر بنے ہیں۔ وزیر برائے ہوا بازی کا کہنا تھا کہ میں تو خوش ہوں کہ میرا احتساب ہو رہا ہے لیکن میں اپوزیشن کی طرح نیب کو غیر مناسب الفاظ سے یاد نہیں کروں گا۔ نیب غیر جانب دار ادارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں 5 دہایوں سے سیاست میں ہوں۔ میرا 1970 سے لے کر 2020 تک سیاست میں رہنے کا احتساب کیا جائے۔ ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے جواقتدار کے مزے لیتے رہے ہیں۔ وفاقی وزیرغلام سرور خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک کورونا سے لڑ رہے ہیں۔ کورونا کیسز آنے کے بعد دنیا بھر میں فلائٹ آپریشنز معطل ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کے دوران سعودی عرب اور ایران سے اپنے لوگوں کو وطن واپس لائے ہیں۔ ہم اب بھی دنیا کے مختلف ممالک سے اپنے لوگ لا چکے ہیں۔ ہم نے حکومتی اجازت سے بین لاقوامی پروازیں شروع کی ہیں اور کم وسائل میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کاسلسلہ شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ خصوصی پروازیں امریکہ سے بھی پاکستانیوں کو لا رہی ہیں۔

دنیا بھرکی طرح پاکستان کو بھی معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پی آئی اے کو ماہانہ 5 ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن اسمبلی منیر اورکزئی کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اجلاس کے دوران بتایا کہ میرا خیال ہے منیراورکزئی کی طبیعت ناساز ہوئی ہے۔  انہوں نے  سارجنٹ کو ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو بلایا جائے۔ رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی کو وہیل چیئرپر ایوا ن سے باہرلے جایا گیا جہاں ابتدائی طور پر ان کا بلڈپریشر چیک کیا گیا تاہم دیگر ٹیسٹ بھی جاری ہیں۔ ابتدائی طبی معائنے کے بعد انہیں ایمبولینس میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ قومی اسمبلی کے رکن منیر خان اورکزئی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ منیر خان اورکزئی کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا
 
خبر کا کوڈ : 862818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش