0
Wednesday 20 Jul 2011 23:12

صدر زرداری اور سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

صدر زرداری اور سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال
جدہ:اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے شاہی محل میں ملاقات کی، جس میں پاک سعودی عرب تعلقات، دوطرفہ اقتصادی تعاون، خطے کی صورتحال سمیت وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل صدر مملکت سعودی عرب کے دو روزہ اہم دورے پر یہاں پہنچے تو سعودی عرب کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز السعود، گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل اور جدہ کے میئر نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا خیر مقدم کیا۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر محمد نعیم خان، قونصل جنرل عبدالسالک خان، سینئر سعودی پروٹوکول افسران اور دیگر اعلٰی عہدیداران بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔
صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر مملکت کے دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو تقویت دینا اور خطے کے ممالک میں امن، سلامتی اور سیاسی استحکام کے امور پر مشاورتی عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ صدر مملکت کا سعودی عرب کا دورہ ایران اور افغانستان کے حالیہ دوروں کے فوری بعد ہو رہا ہے، جن کے دوران انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، صدر محمود احمدی نژاد اور افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ وزیر داخلہ رحمن ملک اور صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر بھی دورے کے دوران صدر مملکت کے ہمراہ ہیں۔ 
صدر آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ان کی ملاقات ہوئی۔ صدر زرداری اور سعودی شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی سوا گھنٹے جاری رہی۔ صدر نے شاہ عبداللہ کو بتایا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں سیاسی استحکام چاہتا ہے اور مشرق وسطیٰ میں تشدد کے خلاف ہے، صدر کا سعودی عرب آمد پر وزیر داخلہ پرنس نائف بن عبدالعزیز نے استقبال کیا، جس کے فوراً بعد سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین سے صدر نے ملاقات کی، جس میں پاک سعودی تعلقات اور اقتصادی تعاون پرتبادلہ خیال کے علاوہ خطے کے حالیہ پرتشدد واقعات پر مشاورت کی گئی، صدارتی ترجمان کے مطابق صدر کا دورہ سعودی عرب ،ایران اور افغانستان کے دورے کا حصہ ہے، صدر مملکت اس دورے میں عمرہ ادا کرنے کے علاوہ روضہ رسول ص پر بھی حاضری دینگے۔
خبر کا کوڈ : 86289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش