0
Sunday 17 May 2020 04:47

سندھ کورونا ریلیف آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں، کراچی کا فیصلہ میئر کریں گے، خالد مقبول صدیقی

سندھ کورونا ریلیف آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں، کراچی کا فیصلہ میئر کریں گے، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سندھ کورونا ریلیف آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی شہر کا فیصلہ میئر کریں گے، وزیراعلیٰ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیئے، حکومت سندھ نے کراچی کو ذاتی کمائی کا ذریعہ سمجھ لیا ہے۔ تاجروں کا وفد اپنے مسائل لے کر ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد پہنچا، جہاں کنوینر ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی اراکین نے تاجر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ تاجر برادری نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سندھ حکومت نے مارکٹیں کھولنے کی اجازت دی اور پھر انہیں سیل کردیا گیا۔ ایم کیو ایم قیادت کی تاجروں کے مسائل کابینہ میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو ذاتی کمائی کا ذریعہ سمجھ لیا ہے، مشکل دور میں بھی صوبائی حکومت نے کرپشن کا منہ کھول کر رکھا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی نہیں چلے گا تو ملک کیسے چلے گا؟ کیونکہ یہ شہر ملک کو 70 فیصد ٹیکس دیتا ہے، سندھ کی نسل پرست حکومت تاجروں کو پریشان کررہی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یوٹیلٹی بلز معاف یا مؤخر کئے جائیں اور کراچی کے تاجروں کو فی الفور قرضے دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ریلیف آرڈیننس کو مکمل مسترد کرتے ہیں، شہر کا فیصلہ میئر کریں گے، مرادعلی شاہ کا اس سے تعلق نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 863148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش