1
Sunday 17 May 2020 22:41
نومنتخب عراقی وزیراعظم کا حشد الشعبی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ

حشد الشعبی ہماری آنکھوں کا نور اور ملکی افواج کا ہراول دستہ ہے، مصطفی الکاظمی

حشد الشعبی ہماری آنکھوں کا نور اور ملکی افواج کا ہراول دستہ ہے، مصطفی الکاظمی
اسلام ٹائمز۔ عراق کے نومنتخب وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے حشد الشعبی کے چیف کمانڈر فالح الفیاض کے ہمراہ دارالحکومت بغداد میں واقع حشد الشعبی کے مرکزی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے۔ مصطفی الکاظمی نے اپنے دورے کے دوران سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کو عراق کی آنکھوں کا نور قرار دیتے ہوئے کہا کہ تضاد پر مبنی وہ آوازیں جو حکومت اور حشد الشعبی کے درمیان دراڑیں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں، اب بند ہو جانا چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی فریق کو حشد الشعبی کی سرگرمیوں پر شک کرنے کا حق حاصل نہیں۔ عراقی وزیراعظم نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ملک اب داعش کی جڑیں اکھاڑ پھینکنے کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے جبکہ حشد الشعبی ملکی مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز کے ہمراہ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں ہراول دستہ ہے۔

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے حشد الشعبی کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران کہا کہ حشد الشعبی عراقی اعلی دینی مرجعیت کے حکم پر تشکیل پائی ہے جبکہ حشد الشعبی کے عظیم شہداء کے چہرے کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش، چاہے وہ کسی بھی فریق کی جانب سے انجام دی جائے، سرے سے مسترد اور غیرقابل قبول ہے۔
خبر کا کوڈ : 863266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش