0
Monday 18 May 2020 21:08

اجتماعی مدافعت (herd immunity) کا تصور انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے، فواد چوہدری

اجتماعی مدافعت (herd immunity) کا تصور انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کا زیادہ دباؤ جون کے وسط تک سامنے آئے گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ‏آج وزارت سائنس کی ایکسپرٹ کمیٹی نے تین بنیادی نکات پر رائے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجتماعی مدافعت (herd immunity) کا تصور انتہائ خطرناک ہو سکتا ہے اس طرح کی کوئی حکمت عملی ہر گز نہیں اپنانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا زکام نہیں ‎بلکہ یہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے، رائے تو ہر شخص دے سکتا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں وزیر اعظم کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی ہی مسئلے کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر احتیاط کے بغیر لاک ڈاؤن کھولا گیا تو بہت نقصان بھی ہو سکتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 863442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش