0
Tuesday 19 May 2020 22:09

فقہ جعفریہ پر عمل کرنے والے حضرات اس سال فطرہ احتیاطا 150 روپے ادا کریں، علامہ حسن ظفر نقوی

فقہ جعفریہ پر عمل کرنے والے حضرات اس سال فطرہ احتیاطا 150 روپے ادا کریں، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں گندم اور پسے ہوئے آٹے کی مختلف قیمتوں کی وجہ سے فقہ جعفریہ پر عمل کرنے والے حضرات اس سال فطرہ احتیاطا 150 روپے ادا کریں، فطرے کی یہ رقم ان لوگوں کے لئے ہے جن کی اغلب گندم کا آٹا ہے اور جن لوگوں کی اغلب غذا چاول یا جو کا آٹا ہے وہ جس قیمت کا چاول یا جو استعمال کرتے ہیں اس کے حساب سے فطرہ ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ شوال کا چاند ثابت ہوتے ہی فطرہ ادا کرسکتے ہیں تاکہ عید سے پہلے ضرورت مندوں تک اُن کی امانت پہنچ جائے۔

علامہ سید حسن ظفر نقوی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں بسنے والے تمام مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ رمضان المبارک کے اس آخری عشرے میں اپنے پروردگار کے حضور سجدے کی حالت میں خصوصی دعائیں مانگے تاکہ اللہ تعالی اپنے حبیب کے صدقے میں ساری انسانیت کو کورونا وائرس کی وبا سے نجات عطا فرمائے اور ہمارا ملک دوبارہ سے ترقی و خو شحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 863647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش