0
Thursday 21 Jul 2011 07:40

پیٹریاس کا پاکستان سے کشیدہ تعلقات کا اعتراف

پیٹریاس کا پاکستان سے کشیدہ تعلقات کا اعتراف
پیرس:اسلام ٹائمز۔ امریکی سی آئی اے کے چیف ڈیوڈ پیٹریاس نے اعتراف کیا ہے کہ کشیدہ تعلقات کے باجود پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ پیرس میں گفتگو کرتے ہوئے پٹریاس نے کہا کہ پاکستان القاعدہ کا خاتمہ چاہتا ہے اور اس کیلئے کوشش بھی کر رہا ہے۔ عسکریت پسندوں کے خلاف پاکستان کے آپریشنز قابل تحسین ہیں، لیکن شمالی وزیرستان میں القاعدہ نیٹ ورک اور بلوچستان میں طالبان کے خاتمے کیلئے مزید کوششیں کرنا ہوں گی۔ جنرل پیٹریاس نے کہا کہ وکی لیکس کے انکشافات، ریمنڈ ڈیوس کی گرفتاری اور اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات مشکل مرحلے پر ہیں۔ پیٹریاس نے اعتراف کیا کہ پاکستانی انٹیلی جنس کو اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی کا علم نہیں تھا۔ اور اس بات کے کوئی شواہد بھی نہیں ملے۔
خبر کا کوڈ : 86369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش