0
Wednesday 20 May 2020 12:28

بلتستان میں تمام نجی سکولز یکم جون سے کھولنے کا اعلان

بلتستان میں تمام نجی سکولز یکم جون سے کھولنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ بلتستان میں تمام نجی سکولوں کو یکم جون سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی سکولوں کی تنظیم پرائیویٹ ایجوکیشنل نیٹ ورک کا اہم اجلاس سکردو میں تنظیم کے صدر وزیر افتخار کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تنظیم کے تمام عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں طویل باہمی مشاورت کے بعد ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے یکم جون سے تمام نجی سکولز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ چونکہ تمام کاروباری مراکز اور دینی ادارے کھل چکے ہیں، صرف تعلیمی ادارے بند ہیں جس سے بڑا قومی نقصان ہو رہا ہے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق کرونا ختم ہونے میں مزید وقت لگے گا اور یہ بیماری جلدی ختم ہونے والی نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان بھی کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ ہمیں کرونا کے ساتھ رہنا سیکھنا ہوگا، ان تمام بیانات اور زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کو مزید عرصے کیلئے بند رکھنا ممکن نہیں ہے، تعلیمی اداروں کی مزید بندش پورے معاشرے کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ بلتستان کے تعلیمی ادارے دسمبر 2019ء سے بند ہیں، دسمبر 2020ء کو دوبارہ سرمائی چھٹیوں کے سلسلے میں بند ہونگے، مقامی سطح پر کرونا کا کیس سامنے نہیں آیا ہے، ایسے حالات میں تعلیمی اداروں کو بند رکھنا مناسب نہیں ہے، حکومت کے ایس او پیز کے تحت سکولز یکم جون سے کھولے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 863768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش