0
Wednesday 20 May 2020 19:13

اگر آج ہم فلسطین پر خاموش ہوگئے تو کل کشمیر پر بھی خاموش ہونا پڑے گا، علامہ اقتدار نقوی

اگر آج ہم فلسطین پر خاموش ہوگئے تو کل کشمیر پر بھی خاموش ہونا پڑے گا، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی القدس کے زیراہتمام یوم القدس اور فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے آگاہی کے حوالے سے چوک گھنٹہ گھر ملتان میں کیمپ لگایا گیا، کیمپ میں امامیہ اسکائوٹس کے ساتھ ساتھ ڈویژنل صدر آئی ایس او پاکستان ملتان شہریار اور مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی موجود تھے۔ کیمپ میں فلسطینی مظلوم بچوں کے پورٹریٹ رکھے گئے تھے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ اسرائیل صدی کی بڑی ڈیل کے تحت غزہ کو مستقل ہڑپ کرنا چاہتا ہے، مسلم ممالک کی قیادت کو آگے بڑھ کر اسرائیل کا منصوبہ ناکام بنانا ہوگا، اگر آج ہم فلسطین پر خاموش ہوگئے تو کل کشمیر پر بھی خاموش ہونا پڑے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس شہداء کا راستہ ہے اسے کبھی نہیں چھوڑیں گے، یوم القدس کے دن ہم شہدائے فلسطین، کشمیر، یمن، شام، عراق اور نائیجیریا سمیت تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے، آج صیہونی طاقت جدید ترین اسلحہ کے ساتھ لڑ رہی ہے لیکن فلسطینی بچے اُن کا غلیل کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک آزادی القدس کے زیراہتمام شہر کے مختلف اہم مقامات پر یوم القدس کے حوالے سے آگاہی کیمپ لگائے جائیں گے۔ آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر شہریار حیدر نے کہا کہ ہم ہمیشہ مظلوم کے حامی رہے ہیں، فلسطینی قوم کبھی بھی اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے ہم کشمیرکے ساتھ ساتھ مسئلہ فلسطین کو بھی دبنے نہیں دیں گے، جس طرح بھارت کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے بالکل اسی طرح اسرائیل فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، ہم مقاومت کے بلاک میں شامل تمام قوتوں کی سلام پیش کرتے ہیں، بہت جلد بیت المقدس صیہونی پنجوں سے آزاد ہوگا۔ 
 
خبر کا کوڈ : 863868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش