0
Friday 22 May 2020 04:28

اسرائیل کے سالوں کے ظلم و ستم کے باوجود تحریک آزادی القدس روز بروز ترقی کررہی ہے، علامہ مرزا یوسف

اسرائیل کے سالوں کے ظلم و ستم کے باوجود تحریک آزادی القدس روز بروز ترقی کررہی ہے، علامہ مرزا یوسف
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ سیکریٹریٹ سولجر بازار میں ہفتہ قرآن کی مناسبت سے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے شب دعا کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر درس سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین نے قرآن کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کی تلاوت کا اجر ماہ رمضان میں بہت زیادہ ہے، تاہم قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنا چاہیئے، مسلمانوں کی نجات قرآن سے وابستگی میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے 22 تا 27 رمضان المبارک کو ہفتہ قرآن کے عنوان سے متعارف کروایا اور شیعہ سنی مکتب فکر کو اس کے ذریعے قرآن فہمی پر اکٹھا کیا، تاہم شہید قائد کے دیگر اقدامات کی طرح اس عمل کو بھی پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسینی عظیم رہنماء تھے، ان کے بعد اب تک ایسا لیڈر ہمیں میسر نہیں ہوا، قیادت دنیا کے لئے نہیں بلکہ صرف اللہ کے لئے ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ قوم کا امتیاز یہ ہے کہ وہ اچھے کو اچھا اور برے کو برا کہتی ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے یوم القدس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے سالوں کے ظلم و ستم کے باوجود تحریک آزادی القدس روز بروز ترقی کررہی ہے، تاہم اسلامی دنیا بالخصوص عرب ممالک کے حکمرانوں کے غاصب اسرئیل سے خیانت پر مبنی تعلقات فلسطین کاز کے لئے نقصان کا باعث ہیں، ایسے وقت میں مسلم عوام کی ذمہ داری ہے کہ قدس کی آزادی کے لئے سال بھر بالعموم اور جمعتہ الوداع کے روز اسرائیل سے بیزاری اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کو فرض سمجھ کر انجام دیں۔
خبر کا کوڈ : 864153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش