1
Friday 22 May 2020 23:58

پاکستانی مسافر بردار طیارے کو پیش آنیوالے حادثے پر ایران کا اظہار تأسف

پاکستانی مسافر بردار طیارے کو پیش آنیوالے حادثے پر ایران کا اظہار تأسف
اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستانی مسافر بردار طیارے ایئربس 320 کو پیش آنے والے حادثے جس میں عملے سمیت 107 افراد جانبحق ہو گئے ہیں، پر پاکستانی عوام اور حکومت کو تسلیت کا پیغام بھیجا ہے۔ صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کو بھیجے گئے اپنے تعزیتی پیغام میں پاکستانی عوام، حکومت اور جانبحق ہونے والوں کے ورثاء کو ایرانی قوم کی طرف سے تسلیت پیش کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بھی کراچی کے قریب پی آئی اے کے مسافر بردار جہاز کے گرنے پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ سید عباس موسوی نے مسافر بردار طیارے کے گرنے سے دسیوں شہریوں کے جانبحق ہونے پر پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور اس دلخراش واقعے پر ایرانی قوم کی طرف سے برادر ملک پاکستان کو تسلیت و تعزیت عرض کی۔ واضح رہے کہ آج لاہور سے کراچی جانے والا ایک مسافر بردار طیارہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ کے قریب ایک گنجان آباد علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس سے، آخری اطلاعات کے مطابق، 107 افراد جانبحق ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 864312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش