0
Tuesday 26 May 2020 00:02

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 56 ہزار 349 ہو گئی، 1167 جاں بحق

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 56 ہزار 349 ہو گئی، 1167 جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد 56 ہزار 349 تک جا پہنچی جب کہ 1167 لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 49 کورونا ٹیسٹس ہوئے اور 1748 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 56 ہزار 349 ہو گئی۔ اب تک سندھ میں 22 ہزار 491، پنجاب میں 20 ہزار 77، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 905، بلوچستان میں 3 ہزار 407، اسلام آباد میں ایک ہزار 641، آزاد کشمیر میں 221 اور گلگت بلتستان میں 619 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 34 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد اس وبا سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد ایک ہزار 167 ہو گئی جب کہ 17 ہزار 482 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 864741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش