0
Wednesday 27 May 2020 19:49

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 59148، 1225 جاں بحق، 19142 صحتیاب

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 59148، 1225 جاں بحق، 19142 صحتیاب
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 59 ہزار 148 ہو گئی ہے، جب کہ 1225 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 8 ہزار 491 ٹیسٹ کیے گئے اور مزید 1446 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ اس وائرس کے اب تک پنجاب میں 21 ہزار 118، سندھ میں 23 ہزار 507، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 259، بلوچستان میں 3 ہزار 536، اسلام آباد میں ایک ہزار 879، گلگت بلتستان میں 638  جب کہ آزاد کشمیر میں 214 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے شکار مزید 28 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 1225 ہو گئی جبکہ 19 ہزار 142 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخوا میں ہوئیں جہاں 416 افراد جان کی بازی ہار چکے۔ سندھ میں 374، پنجاب میں 362، اسلام آباد میں 18، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 42 اور آزاد کشمیر میں 4 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 865080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش