0
Thursday 28 May 2020 23:20

جماعت اسلامی کے رہنماوں کا سینیئر صحافی فخرالدین سید کے انتقال پر اظہار افسوس

جماعت اسلامی کے رہنماوں کا سینیئر صحافی فخرالدین سید کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان، نائب امیر صوبہ خیبر پختونخوا و ممبر صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان اور صوبائی ترجمان و ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید صہیب الدین کاکاخیل نے 92 نیوز سے وابستہ نامور صحافی فخر الدین سید کی وفات پر انتہائی غم، افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی پیشہ وارانہ خدمات اور صحافت میں ان کے اجلے اور صاف کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے صحافت آج ایک پیشہ ور صحافی سے محروم ہوگئی ہے۔ ان نے کہا کہ مرحوم نے کورونا وبا کے دوران بھی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہترین انداز میں نبھاتے ہوئے اس مشکل صورت حال میں صف اول کا کردار ادا کیا۔ جماعت اسلامی کے قائدین نے دعا کی کہ اللہ‎ رب العالمین مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 865336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش