0
Saturday 30 May 2020 12:23

بھارت نے کوئی حماقت کی تو منہ توڑ جواب ملے گا، شاہ محمود

بھارت نے کوئی حماقت کی تو منہ توڑ جواب ملے گا، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اُس نے کوئی حماقت کی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا ہے اور جاسوسی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈرون سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 700 میٹر تک پاکستانی حدود کے اندر آیا جسے مار گرایا گیا، بھارت مسلسل ہزیمت اٹھا رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا سرجیکل اسڑائیک کا ڈرامہ ناکام ہو چکا ہے اور اب وہ فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پالیسی ناکام ہوگئی، اندرونی معاملات سے بچنے کے لیے بھارت یہ سب کر رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو پیغام دیا کہ کوئی بھی حماقت نہ کی جائے، لداخ میں بھی بھارت ناکام ہوا ہے، آج بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ انڈین نیشنل سیکیورٹی ایڈاوائزر کی پالیسی سے بھارتی فوج مطمئن نہیں، بھارتی فوج سمجھتی ہے کہ اسے بند گلی میں دھکیلا جارہا ہے، جو راستہ بھارتی حکومت اپنا رہی ہے وہ غلط ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا ہے جو کہ پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون 700 میٹر تک پاکستان کی حدود میں گھس آیا تھا۔ آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ڈرون ایل او سی پر کنزالوان سیکٹر سے داخل ہوا جسے نیکرون سیکٹر میں گرایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 865576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش