0
Friday 22 Jul 2011 12:35

پاک امریکہ تعلقات کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، حسین حقانی

پاک امریکہ تعلقات کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، حسین حقانی
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم امریکی کانگریس کے خدشات کو مل کر دور کریں گے، حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی امداد کیخلاف بل مسترد کرانے کیلئے سفارتخانے نے بھرپور کام کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان کی امداد کیخلاف بل مسترد کرانے کیلئے سفارتخانے نے بھرپور کام کیا اور دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے مین ہر ممکن کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 32 اراکین کانگریس کو پاکستان کی حمایت پر قائل کرنے کی کوشش کی۔ حسین حقانی نے کہا کہ وہ ایوان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے مشکور ہیں جس نے غیر ملکی امداد کے حوالے سے بل منظور نہیں کیا۔ اُن کہ کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم امریکی کانگریس کے خدشات کو مل کر دور کریں گے۔ ہم امریکی کانگریس کے سامنے اپنے مسائل رکھیں گے اور اپنی دشواریوں سے آگاہ کریں گے۔ کانگریس کی جانب سے امدادی بل کا عمل مکمل ہونے سے قبل بھی ہمیں بہت سی مشکلات عبور کرنی ہیں اور بہت سی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 86575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش