0
Monday 1 Jun 2020 23:19

سندھ میں لاک ڈاؤن میں توسیع، کاروباری اوقات میں اضافہ کا اعلان

سندھ میں لاک ڈاؤن میں توسیع، کاروباری اوقات میں اضافہ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع اور کاروباری اوقات میں اضافہ کر دیا، اب سندھ میں صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کاروباری سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن  توسیع کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق سندھ میں لاک ڈاؤن کے تحت عائد پابندیوں کا اطلاق 30 جون تک ہوگا، اس حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے شادی ہالز، ریسٹورینٹس اسپورٹس کلبس بند رہیں گے، سنیما، تھیٹر، بیوٹی پارلرز، جلسے جلوس اور دیگر عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی، تاہم محکمہ داخلہ نے صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کیلئے نئے اوقات کار بھی جاری کیے ہیں، جس کے تحت اب صوبے میں کاروباری سرگرمیاں صبح 6 بجے سے شام بجے کے بجائے شام 7 بجے تک جاری رہیں گی، جبکہ یہ اجازت پیر سے جمعہ تک ہی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ  کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کسی بھی وقت کسی بھی علاقے میں سرگرمیوں کو مکمل محدود کرسکے گی، کورونا کیسز میں اضافے پر ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو سیل کیا جا سکے گا، گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کیا جائے، عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ سروس کے آغاز سے قبل ٹرانسپورٹرز ایس او پی پر عمل کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ اجلاس کریں گے، پبلک ٹرانسپورٹ سروس کو بحال کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر ٹرانسپورٹ کے زیر صدارت اجلاس میں ہوگا، پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 866027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش