0
Monday 1 Jun 2020 23:43

ملتان، قرنطینہ سنٹر میں 98 مسافروں میں کرونا کی تصدیق، تازہ اعداد و شمار جاری

ملتان، قرنطینہ سنٹر میں 98 مسافروں میں کرونا کی تصدیق، تازہ اعداد و شمار جاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے قرنطینہ سنٹر کی تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کے مطابق قرنطینہ سنٹر میں کورونا وائرس کے شکار 98 مسافر مقیم ہیں جب کہ بیرون ملک سے آنیوالے کورونا وائرس میں مبتلا 301 مسافر  صحت یاب ہوکر گھروں کو جا چکے ہیں، عامر خٹک نے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ میں نیگٹیو رزلٹ کے حامل تمام مسافروں کو بھی گھروں کو روانہ کیا جا چکا ہے، بیرون ملک سے آنیوالے 399 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، عامر خٹک نے کہا کہ خصوصی بین الاقوامی پروازوں کی ملتان آمد کا سلسلہ 18 اپریل سے شروع ہوا تھا، قرنطینہ سنٹر میں اب تک بیرون ملک سے آنیوالے 4 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی میزبانی کی گئی ہے، ملتان قرنطینہ سنٹر میں ابتک مجموعی طور پر 6 ہزار3 سو سے زائد افراد کی میزبانی کی جاچکی ہے، ضلعی انتظامیہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے۔ عامر خٹک نے کہا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی آمد کے پیش نظر قرنطینہ سنٹر میں انتظامات جاری ہیں، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی روزانہ کی بنیاد پر قرنطینہ کے مختلف بلاکس کی صفائی کر رہی ہے جب کہ پورے قرنطینہ کی ڈس انفکشن روزانہ کا معمول ہے، محکمہ صحت، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 مکمل چوکس ہیں، عامر خٹک نے کہا کہ پاک فوج، رینجرز اور پولیس کی قرنطینہ سنٹر کے لئے خدمات قابل تعریف ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 866041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش