0
Monday 1 Jun 2020 23:44

عوام جاننا چاہتی ہے پی ٹی آئی نے دو سالوں میں کراچی کیلئے کیا کیا، عاجز دھامراہ

عوام جاننا چاہتی ہے پی ٹی آئی نے دو سالوں میں کراچی کیلئے کیا کیا، عاجز دھامراہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کراچی کے مینڈیٹ کے دعوے تو بہت کرتی ہے، مگر کراچی کے عوام کیلئے انہوں نے کچھ نہیں کیا ہے، پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت نے ان دو سالوں میں کراچی کی عوام کیلئے کیا کیا ہے، وہ کراچی کی عوام جاننا چاہتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں عاجز دھامراہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے سندھ کے عوام کے ساتھ تو سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہوا ہے، مگر دیگر صوبوں میں جو تاریخی کام سرانجام دیئے ہیں، اسے بیان کرنے سے ان کی زبانیں کیوں قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اگر سندھ حکومت سے اتنی تکلیف ہے، تو وہ وفاق میں بیٹھے اپنی حکومت سے مدد کیوں نہیں فراہم کرلیتی اور اسے براہ راست کراچی کی عوام کو کیوں مہیا نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سندھ حکومت ہنگامی اقدامات نہ اٹھاتی تو پی ٹی آئی نے کورونا پر سیاست کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینا تھا اور عوام کی مدد اور ریلیف فراہم کرنے کے بجائے محض باتیں ہی کرنی تھی۔
خبر کا کوڈ : 866042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش