0
Wednesday 3 Jun 2020 23:50

ٹی این ایف جے ملتان ریجن کی تنظیم سازی کے حوالے سے اجلاس

ٹی این ایف جے ملتان ریجن کی تنظیم سازی کے حوالے سے اجلاس
اسلام ٹائمز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ملتان ریجن کا تنظیمی اجلاس صوبائی صدر پنجاب کونسل علامہ سید حسین مقدسی کی صدارت میں ممتاز آباد ملتان میں منعقد ہوا۔ جس میں ملتان ریجن کی ضلع کونسلوں کی کابینہ تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میں صوبائی نائب صدر علامہ سید باقر علی نقوی، سپریم کونسل ٹی این ایف جے کے سینئر رکن علامہ سید زاہد عباس کاظمی، علامہ عمران عباس اور دیگر زعماء بھی شریک تھے۔ ملتان ریجن کیلئے سید قمر حسنین نقوی ناظم الامور، سید محتشم نقی نقوی صدر، سید احمد عدنان سینئر نائب صدر، سید سعید حسین زیدی نائب صدر،سید مبشر نقوی جنرل سیکرٹری، سید باقر شمسی ایڈیشنل سیکرٹری اور ملک شاہد عباس کو جوائنٹ سیکرٹری نامزد کیا گیا۔

ضلع ملتان کیلئے سید سجاد زیدی صدر، ملک فیاض حسین سینئر نائب صدر، شیخ نصیر حسین نائب صدر، سید آل رضا کاظمی جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر سید لیاقت ہاشمی سیکرٹری نشر و اشاعت اور سید رضا عباس نقوی کو آفس سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔اجلاس میں علامہ ظفر عباس کاظمی لودھراں، رضا عباس ایڈووکیٹ خانیوال اور محمد عباس چوہدری ضلع وہاڑی کے صدور مقرر کیے گئے جبکہ ملک جعفر حسین قلندری کو مختار فورس والنٹیرز ضلع ملتان کا کمانڈر جبکہ حیدر عباس ترابی کو ابراہیم اسکاؤٹس (اوپن گروپ) ضلع ملتان کا چیف اسکاؤٹ اور سید حسن نقوی کو ایم او ضلع ملتان کا صدر نامزد کیا گیا۔ صوبائی صدر علامہ سید حسین مقدسی نے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطمع نظر ولائے علیؑ، عزائے حسینؑ، احترام مرجعیت اور مرکزیت کا فروغ ہے اور عقائد حقہ، وطن عزیز کے استحکام و سلامتی کیلئے ہماری پر امن جد و جہد آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی بصیرت افروز قیادت میں جاری رہے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نائب صدر علامہ باقر علی نقوی نے 8 شوال کو یوم انہدام جنت البقیع کی ریلی میں شرکت کرنے والے تمام ماتمی سالاروں، عزاداران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کی مقتدر شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔ ریجن اور تمام اضلاع کے نامزد عہدیداران نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ تنظیمی اہداف کیلئے بھرپور کوشش کرینگے اور اپنے مرکز تشیع ٹی این ایف جے کے ہر لائحہ عمل پر لبیک کہتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔اجلاس کے آخر میں علامہ سید زاہد عباس کاظمی نے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور وطن عزیز سے کورونا کے موذی مرض کے خاتمے سمیت عالم اسلام کے مسائل کے حل اور وطن عزیز کی سلامتی و ترقی کیلئے دعا کرائی۔
خبر کا کوڈ : 866470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش