0
Friday 5 Jun 2020 18:50

گلگت میں اتوار کے روز مکمل لاک ڈائون کا اعلان

گلگت میں اتوار کے روز مکمل لاک ڈائون کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد جمعہ کے روز صبح 6 سے دوپہر 2 بجے تک لاک ڈائون رہا جبکہ انتظامیہ نے اتوار کے روز مکمل لاک ڈائون کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی تاجروں کیلئے نیا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔  ادھر گلگت کے ضلع نگر کا علاقہ ششکٹ کو مکمل سیل کیا گیا ہے۔ ششکٹ میں مسلسل کرونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد انتطامیہ نے سیل کر دیا اور مقامی لوگوں کی نقل و حمل پر تاحکم ثانی پابندی لگا دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 866771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش