1
Saturday 6 Jun 2020 23:23

مزاحمتی فورس "حرکۃ النجباء" کیجانب سے غاصب صیہونی رژیم کو منفرد انداز میں انتباہ

مزاحمتی فورس "حرکۃ النجباء" کیجانب سے غاصب صیہونی رژیم کو منفرد انداز میں انتباہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حرکۃ النجباء فی فلسطین نے غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے مزید فلسطینی سرزمین کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کرنے کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اُسے منفرد انداز میں خبردار کیا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حرکۃ النجباء فی فلسطین کی ویب سائٹ سے نشر ہونے والی ویڈیو میں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید عماد مغنیہ، شہید ابو مہدی المہندس، شہید بہاء ابوالعطاء اور شہید احمد الجعبری کی تصاویر کو ہوا میں اڑنے والے غباروں کے ساتھ منسلک کرکے اسرائیل کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق حرکۃ النجباء فی فلسطین نے اپنے اس اقدام کے ذریعے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مزید فلسطینی علاقے پر اپنے ناجائز قبضے کے اقدامات کو جاری رکھا تو وہ پورے عالم اسلام میں موجود وسیع اسلامی مزاحمتی محاذ کے شدید ردعمل کا سامنا کرے گا، جس کے نمائندہ شہداء کی تصاویر اس کی جانب ارسال کی جا رہی ہیں۔

ملاحظہ کیجئے اس ویڈیو میں:
خبر کا کوڈ : 867003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش