0
Sunday 7 Jun 2020 22:29

ڈاکٹر رمضان عبداللہ کا جسد خاکی شام میں سپرد خاک کر دیا گیا

ڈاکٹر رمضان عبداللہ کا جسد خاکی شام میں سپرد خاک کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ غزہ یونیورسٹی کے استاد اور فلسطینی مزاحمتی فورس حرکۃ الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رمضان عبداللہ شلح کا جسد خاکی شامی دارالحکومت دمشق میں واقع یرموک کیمپ کے اندر سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کی درخواست پر غزہ میں ڈاکٹر رمضان عبداللہ شلح کے جسد خاکی کو سپرد خاک کئے جانے پر مصر کی طرف سے شدید مخالفت کی گئی تھی جس کے باعث انہیں شام کے دارالحکومت میں ہی دفن کر دیا گیا ہے۔ حرکۃ الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رمضان عبداللہ شلح غزہ کی یونیورسٹی میں معاشیات کے استاد تھے جنہوں نے سال 1995ء میں فلسطین کے اندر مزاحمتی فورس "حرکۃ الجہاد الاسلامی فی فلسطین" کی بنیاد بھی رکھی تھی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر رمضان عبداللہ مسئلۂ فلسطین کی شدید حمایت پر مبنی اپنے موقف کی بناء پر امریکی پولیس ایف بی آئی کی طرف سے اشتہاری قرار دیئے جا چکے تھے۔
خبر کا کوڈ : 867174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش