0
Monday 8 Jun 2020 22:39

57 مسلم ممالک میں سے کسی ایک میں بھی اسلامی نظام نہیں، محمد حسین محنتی

57 مسلم ممالک میں سے کسی ایک میں بھی اسلامی نظام نہیں، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ہمارے لیے سب سے بڑا چیلینج کورونا ہے، کورونا وبا کے حوالے سے سندھ حکومت کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے، کمزور اور طاقتور کیلئے الگ الگ ایس او پی قابل تشویش اور دہرے معیار کی عکاسی ہے، کورونا میں اگر سب کچھ پرائیویٹ اسپتالوں کو کرنا ہے، تو پھر سندھ حکومت کی کیا کارکردگی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون سندھ کے علاقوں سجاول جاتی، بیلو، کلاں کوٹ اور ٹھٹہ میں عید ملن اجتماعات، معززین سے ملاقات اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت مقامی رہنما بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے کہا جماعت اسلامی کی دعوت یہ ہے کہ اپنی پوری زندگی ملک و معاشرے کو اسلام کے مطابق بنائیں، 57 دنیا کے اسلامی ممالک میں سے کسی ایک میں بھی اسلامی نظام نہیں ہے، اسی طرح کلمہ طیبہ کا نام سے حاصل ملک پاکستان پر غیر کے غلام حکمرانوں نے ایک دن کیلئے بھی اسلام نافذ نہیں کیا ہے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے بغاوت پر مبنی نظام، کرپٹ قیادت اور دین سے دوری کی وجہ سے آج دنیا کورونا، بے روزگاری، بھوک و افلاس اور مہنگائی سمیت بے شمار مسائل سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول سستا ہونے کے باوجود اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچائے جا رہے ہیں، پیٹرول کی قلت اور لمبی لائنیں لگوا کر عوام کو دہرے عذاب میں ڈالا جا رہا ہے، حکومت اس صورتحال کا فوری نوٹس لے۔ محمد حسین محنتی نے زور دیا کہ معاشرے میں بدی کے خاتمے و نیکی کے فروغ کی جدوجہد کی جائے، یہی اللہ کی رضا اور آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 867371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش