0
Tuesday 9 Jun 2020 10:05

رواں برس حج پر عازمین کی تعداد انتہائی مختصر رکھنے پر غور

رواں برس حج پر عازمین کی تعداد انتہائی مختصر رکھنے پر غور
اسلام ٹائمز۔ سعودی حکومت نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے رواں برس حاجیوں کی تعداد کو نہایت مختصر ترین رکھنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہونے کے بعد رواں برس حج میں عازمین کی تعداد کو بڑے پیمانے پر کم کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔

رواں برس مئی کے آخر میں حج انتظامات سے متعلق اجلاس میں سعودی حکام نے عازمین کی تعداد مختصر کرنے پر غور کیا، صرف علامتی تعداد کو مناسک حج ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ فریضہ بھی ادا ہو جائے اور کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کا خدشہ بھی کم سے کم ہو۔ علاوہ ازیں بزرگ عازمین حج پر مکمل پابندی اور صحت کے حوالے سے سخت اقدامات پر بھی گفت و شنید کی گئی تاہم ابھی حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے جس کا اعلان شاہ سلمان بن عبدالعزیز خود کریں گے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ تمام ممالک کے حج کے کوٹے سے صرف 20 فیصد کی اجازت دی جائے تاہم اس طرح سعودی معیشت بھی پڑے گا۔ ہر سال دنیا بھر سے لگ بھگ 25 لاکھ مسلمان حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب آتے ہیں جس سے معیشت میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہوتا ہے۔ قبل ازیں یہ اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں تھیں کہ خدا ںخواستہ حج کو دیگر مماک کیلئے منسوخ کر دیا جائے گا اور صرف چند مقامی افراد یہ فریضہ تمام عالم اسلام کی جانب سے ادا کریں گے۔

سعودی حکام کی جانب سے ایسی اطلاعات کو رد کر دیا گیا ہے اور ممکن ہے حج کیلئے تمام ممالک سے مختصر تعداد کو اجازت دی جائے گی تاکہ ہر ملک کا فریضہ ادا ہو جائے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، کئی دنوں تک کرفیو کے نفاذ کے بعد مقامات مقدسہ کو کھول دیا گیا ہے تاہم جدہ میں تاحال کرفیو نافذ ہے۔
خبر کا کوڈ : 867437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش