0
Tuesday 9 Jun 2020 10:48

سجادہ نشین دربار بابا فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ علیل ہوگئے

سجادہ نشین دربار بابا فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ علیل ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ معروف روحانی شخصیت اور سجادہ نشین دربار حضرت بابا فریدؒ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ علیل ہوگئے۔ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہیں۔ خواجہ معین الدین کو لاہور کے مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے، جہاں ان کی کیمو تھراپی کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ان کے اہلخانہ نے ان کی صحتیابی کیلئے دعاوں کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب کینیڈا سے ڈاکٹر طاہرالقادری نے سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سے ویڈیو کال پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ خواجہ معین الدین کوریجہ اُمت مسلمہ کا اثاثہ ہیں، ان کی اُمت مسلمہ، تصوف، اخوت و بھائی چارے اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے خدمات بے مثال ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ پوری قوم خواجہ معین الدین کوریجہ کی صحت کیلئے دعاگو ہے، اللہ پاک خواجہ صاحب کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔ طاہرالقادری نے کہا کہ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے تصوف کیلئے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بہت کام کیا ہے۔ قبل ازیں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے بھی خواجہ معین الدین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی عیادت کی۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ خواجہ معین الدین کوریجہ نے ہمیشہ فرقہ واریت کے خاتمے، امن کے فروغ اور علماء و مشائخ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کیلئے کوششیں کی ہیں، خواجہ خواجہ معین الدین کوریجہ نے ہمیشہ استحکام پاکستان کیلئے جدوجہد کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 867463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش