0
Wednesday 10 Jun 2020 15:56

کورونا سے نمٹنے کیلئے کراچی میں مزید 5 اسپتال قائم کیے جائیں گے

کورونا سے نمٹنے کیلئے کراچی میں مزید 5 اسپتال قائم کیے جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے کورونا کی وبائی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کراچی میں مزید 5 اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر صحت سندھ و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا اپنے جاری ایک وڈیو بیان میں کہنا تھا کہ کورونا صورتحال کے پیش نظر جولائی کے آخر تک 800 بستروں پر مشتمل ہائی ڈپینڈنسی یونٹ (ایچ ڈی یو) قائم کر دیئے جائیں گے، اس کے علاوہ جولائی کے آخر تک 210 وینٹیلیٹرز کا اضافہ بھی کر دیا جائے گا، 140 بستروں پر مشتمل ہائی ڈپینڈنسی یونٹ کی سہولت رواں ماہ کے آخر تک ایکسپو سینٹر میں بھی مہیا کر دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں کیلئے مختص ہائی ڈپیڈنسی یونٹ عام یونٹ سے تھوڑا مختلف ہوتے ہیں، جس میں آکسیجن کی فراہمی کے علاوہ طبی عملے کو انفیکشن سے بچانے کیلئے ضروری اقدمات کیے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 867745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش