0
Friday 12 Jun 2020 09:13

سپیکر پنجاب اسمبلی سے طاہر اشرفی کا ٹیلی فونک رابطہ، توہین صحابہ بل پر تبادلہ خیال

سپیکر پنجاب اسمبلی سے طاہر اشرفی کا ٹیلی فونک رابطہ، توہین صحابہ بل پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی سے چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ رابطے میں حافظ طاہر اشرفی نے چودھری پرویز الہیٰ کیساتھ توہین صحابہ و اہلبیت کے حوالے سے قانون کی منظوری پر تبادلہ خیال کیا۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت، اہلبیت اور صحابہ پر ہمارا سب کچھ قربان ہے، اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں توہین رسالت، توہین صحابہ کیخلاف مواد چھاپنے، فروخت کرنے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ ذرائع کےمطابق حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ چودھری پرویزالہی کی ناموس رسالت پر قانون سازی کیلئے کوششیں لائق تحسین ہیں جس پر پوری قوم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ چودھری برادران کا خاندان اس کام میں حصہ ڈالنے پر مبارکباد کا مستحق ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ توہین صحابہ کے حوالے سے مزید قانون سازی بھی کی جا رہی ہے جس کیلئے طاہر اشرفی نے مختلف تجاویز پیش کیں۔ چودھری پرویزالہیٰ نے تجاویز پیش کرنے پر حافظ طاہر اشرفی کا شکریہ ادا کیا اور ان سے کہا کہ وہ اس حوالے سے مستقبل میں ہونیوالی قانون سازی میں بھی ہماری معاونت کریں گے۔ طاہر اشرفی نے اس حوالے سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
خبر کا کوڈ : 868075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش