0
Friday 12 Jun 2020 12:31
پنجاب میں 387 اور سندھ میں 79 مریض وینٹی لیٹر پر

کورونا کی وبا شدید، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6397 کیسز، 107 اموات

ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 2463 ہو گئی
کورونا کی وبا شدید، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6397 کیسز، 107 اموات
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6 ہزار 397 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک ہی دن میں 107 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، اس سلسلے میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیئے ہیں جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 933 تک جا پہنچی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 107 اموات ہوئیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6 ہزار 397 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 28 ہزار 344 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر 9 لاکھ 9 ہزار 169 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں 40 ہزار 247 مریض صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 2463 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 47382 کیسز رپورٹ، سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 46828 ہو گئی، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15787، بلوچستان میں 7673، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6699 آزاد جموں و کشمیر 534 گلگت میں 1030 ہو گئی۔ این سی او سی  کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کے لئے 379 بیڈز دستیاب ہیں، آزاد کشمیر میں آکسیجن سہولیات کے ساتھ 68 بیڈز، 43 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں، تاہم آزاد کشمیر میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے، بلوچستان میں کورونا مریضوں کے لئے 2148 بیڈز دستیاب ہیں، بلوچستان میں آکسیجن سہولیات کے ساتھ 262 بیڈز، 36 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں بلوچستان میں کورونا کا کوئی مریض تاحال وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں۔

گلگت میں کورونا مریضوں کے لئے151 بیڈز، 43 آکسیجن بیڈز ، 28 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں، گلگت میں کورونا کا ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے، اسلام آباد میں 526 بیڈز، 262 آکسیجن بیڈز، 90 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں۔ این سی او سی حکام کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے 14 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں، خیبر پختونخوا میں 4856 بیڈز، 1081 آکسیجن بیڈز، 340 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں، خیبر پختونخوا میں کورونا کے 83 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں، پنجاب میں 9276 بیڈز، 3500 آکسیجن بیڈز، 387 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں اور کورونا کے 387مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔سندھ میں 8274 بیڈز، 738 آکسیجن بیڈز، 368 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں اور سندھ میں کورونا کے 79 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 868119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش