0
Saturday 13 Jun 2020 17:18

حسن مرتضیٰ نے پنجاب اسمبلی میں امت مسلمہ کی ترجمانی کی ہے، اعجاز ہاشمی

حسن مرتضیٰ نے پنجاب اسمبلی میں امت مسلمہ کی ترجمانی کی ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے پنجاب اسمبلی سے جنت البقیع کے مزارات کی دوبارہ تعمیر کی قرارداد کی منظوری اور گستاخانہ مواد روکنے کی قانون سازی کو قابل تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے منتخب ایوان کے اراکین، اسمبلی بزنس کے محرکین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سید حسن مرتضیٰ نے امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی حضرت فاطمتہ الزہراؑ، اہلبیت عظامؑ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مزارات کی تعمیر کی قرارداد پیش کرکے مسلمانوں کی آواز بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ صرف حسن مرتضیٰ ہی نہیں، سعودی حکومت مسلمانوں کا مطالبہ تسلیم کرکے مزارات کی تعمیر کی اجازت د،ے عاشقان مصطفی مزار اقدس کو سونے سے بھر دیں گے۔

پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ اسلام کے نام پر قائم ہونیوالے ملک پاکستان میں گستاخانہ کتابوں کی اشاعت حیران کن اور قابل مذمت ہے، قادیانیوں کی شرانگیز سرگرمیوں کا جاری رہنا ریاست کے منہ پر طمانچے کے مترادف ہے۔ ذمہ دار ادارے کہاں سو رہے ہیں کہ نصابی کتب میں ختم نبوت کے حوالے سے متنازعہ امور کو شامل کیا جا رہا ہے، ایسی کتب پر پابندی اور نصابی کتب میں پیشگی منظوری کیلئے قانون سازی بہترین اقدام ہے، ملک میں قادیانی شرانگیزی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ علماء بورڈ پہلے ہی متنازع کتابیں، آڈیو، وڈیو کیسٹیں اور دیگر مواد ضبط کرنے کے کام کر رہا ہے، نئے قانون کے تحت اب اسے نصابی کتب کی پیشگی منظوری سے منسلک کرنے سے گستاخانہ کارروائیوں کی روک تھام ممکن ہو سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 868186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش