0
Saturday 13 Jun 2020 00:02

کابل میں دھماکے سے امام مسجد سمیت 4 افراد جاں بحق

کابل میں دھماکے سے امام مسجد سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جامع مسجد شیر شاہ سوری میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے امام سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل کے مغربی علاقے کی جامع مسجد شیر شاہ سوری میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں جامع مسجد کے امام عزیزاللہ سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ افغان وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ خیز مواد مسجد کے اندر ہی رکھا گیا تھا جو جمعہ کی نماز سے پہلے پھٹ گیا۔ واضح رہے کہ 2 جون کو بھی کابل ہی کی مسجد وزیر اکبر خان میں دھماکے سے امام مسجد محمد الیاس نیازی جاں بحق ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 868225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش