0
Monday 15 Jun 2020 17:35

لاہور، حضرت فاطمہؑ کی شان میں گستاخی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع

لاہور، حضرت فاطمہؑ کی شان میں گستاخی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع
اسلام ٹائمز۔ دختر رسول، خواتینِ جنت کی سردار، مادرِ حسنین کریمین، زوجہ شیر خدا، حضرت بی بی فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان اقدس میں گستاخی کرنے پر تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ علامہ آصف اشرف جلالی کیخلاف لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ جبکہ اشرف جلالی کی جانب سے گستاخانہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے ڈائریکٹر کو بھی الگ سے درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

سید اسد حسین نقوی ایڈووکیٹ کی جانب سے دی جانیوالی دونوں درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جہاں ہمارے قانون نافذ کرنیوالے ادارے امن و امان کے قیام کیلئے کوشاں ہیں وہیں کچھ انتہا پسند عناصر فرقہ واریت اور انتہاپسندی کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ درخواستوں میں مزید کہا گیا ہے کہ مولوی اشرف جلالی جعلساز اور فرقہ پرست انسان ہے، جو ملک میں مذہبی دہشتگردی کو فروغ دے کر فساد کی بنیاد رکھنا چاہتا ہے۔

درخواستگزار نے کہا ہے کہ اشرف جلالی نے اپنی ایک ویڈیو میں دختر رسول پر خطا کار کی تہمت لگائی ہے، حضرت بی بی فاطمہ کو خطا کار کہنا رسول کریم کی تربیت پر سوال اٹھاتا ہے، یہ الفاظ حضرت بی بی فاطمہ کیساتھ ساتھ رسول اکرم (ص) کی بھی توہین ہے، رسول کریم (ص) نے فرمایا فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے، اس حدیث کی رو سے بی بی فاطمہ (ع) رسول کا حصہ ہیں، ان پر تہمت لگانا براہ راست رسول کریم(ص) پر تہمت لگانا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اشرف جلالی نے اپنی تقریر سے اہل تشیع اور اہلسنت کے دلوں کو دکھایا ہے، اس تقریر سے عالم اسلام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اشرف جلالی نے جان بوجھ کر دہشتگردی اور فرقہ واریت کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے اور اہلبیت اطہار کی توہین کی ہے، لہذا اشرف جلالی کیخلاف توہین اہلبیت اور فرقہ واریت پھیلانے کا مقدمہ درج کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 868756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش