0
Wednesday 17 Jun 2020 01:34

مہمند میں صدائے امن پروگرام سی ایچ سی کیخلاف خواتین کا احتجاج

مہمند میں صدائے امن پروگرام سی ایچ سی کیخلاف خواتین کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ضلع مہمند میں نادرا کی جانب سے قائم صدائے امن پروگرام سی ایچ سی سنٹر کے خلاف مستحق خواتین نے سینکڑوں کی تعداد میں پشاور، باجوڑ روڈ پر احتجاج کیا اور روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ خواتین نے سنٹر کے عملے پر الزام لگایا کہ مخصوص لوگ رشوت لیتے ہیں اور مستحق خواتین کا کام نہیں ہوتا جبکہ سنٹر میں روزانہ بے ضابطگی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کیلئے پینے کا پانی تک سنٹر میں موجود نہیں ہے۔ سنٹر کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ سنٹر میں تمام قبیلوں کے الگ الگ دن مقرر کئے گئے ہیں اور 100 خواتین کی بجائے سینکڑوں خواتین روزانہ موجود ہوتی ہیں جبکہ SOP پر بھی عمل نہیں کیا جاتا، جس سے بدنظمی پیدا ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 869057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش