0
Wednesday 17 Jun 2020 02:38

عوام میں ماسک تقسیم کرنے کی تقریب میں پی ٹی آئی کو لینے کے دینے پڑ گئے

عوام میں ماسک تقسیم کرنے کی تقریب میں پی ٹی آئی کو لینے کے دینے پڑ گئے
اسلام ٹائمز۔ کراچی کی زینب مارکیٹ میں عوام میں ماسک تقسیم کرنے کی تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کو لینے کے دینے پڑ گئے۔  تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ زینب مارکیٹ میں ٹائيگر فورس کی تقریب میں شریک تھے۔ اس تقریب کا مقصد یہ تھا کہ مارکیٹ آنے والے وہ افراد جنہوں نے ماسک نہيں لگایا انہيں ماسک دیا جائے اور آئندہ ماسک پہننے کی تلقین بھی کی جائے۔ تقریب میں میز پر ماسک کے بہت سے ڈبے پڑے تھے، جمال صدیقی نے بھی ایک ڈبہ اٹھایا، اسے بغل میں دبایا اور رخصت ہوگئے، لیکن بدقستمی سے یہ ساری کارروائی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوچکی تھی۔ شور مچا کہ دوسروں کو دینے کے لئے معمولی قیمت والے ماسک بھی عوامی نمائندوں نے نہيں چھوڑے اور ساتھ لے گئے۔ تاہم تحریک انصاف کے ہی رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ 2 ہزار سے زائد ماسک منگوائے گئے تھے، بچ جانے والے ماسک تمام اراکین کو دیئے جس میں جمال صدیقی بھی شامل تھے۔ آٖفتاب صدیقی کے مطابق یہ ماسک اراکین اسمبلی کو اس لئے دیئے گئے تھے کہ راستے ميں ٹریفک سگنلز پر تقسیم کرتے جائيں۔
خبر کا کوڈ : 869058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش