1
Saturday 20 Jun 2020 11:07

مولانا اشرف آصف جلالی اپنے بیان سے مکر گیا

مولانا اشرف آصف جلالی اپنے بیان سے مکر گیا
اسلام ٹائمز۔ مولانا اشرف آصف جلالی اپنے بیان سے مکر گیا، ایف آئی آر کا اندراج ہوتے ہی بوکھلاہٹ کار شکار، کہتے ہیں میں نے سیدہ کو خطاکار نہیں کہا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ایف آر کاٹنے والے ایس ایچ او کو لٹکایا جائے، کیا تھانوں میں جانور بیٹھے ہیں؟ ایس ایچ او کو فوری معطل کیا جائے اور ایف آئی آر درج کروانے والوں کو 80 کوڑے مارے جائیں۔ شاد باغ لاہور میں مقام بتولؑ کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے کروڑوں سنیوں کی نمائندگی کر رہا ہوں اور سنی حرمت سیدہ سلام اللہ علیہا پر جان نچھاور کرنیوالے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دباو میں آکر مقدمہ درج کر لیا ہے، میں نے وہ الفاظ بولے ہی نہیں، جن کی بنیاد پر مقدمہ درج کروایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ پاک کی طرف خطا کار کا لفظ منصوب کیا گیا، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ جتنے لوگوں نے یہ الزام لگایا ہے، ان سے ثبوت مانگے جائیں، ثبوت نہ دینے پر 80 کوڑے مارے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیدہ پاک خطاکار نہیں، وہ صدیقہ ہیں، ہم نے انہیںؑ خطا کار نہیں کہا بلکہ مجھ پر یہ الزام لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمت سیدہؑ پر ہم ہر شہر میں دھرنا دے سکتے ہیں، ہم نے اپنے کارکنوں کو روکا ہوا ہے، ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو پاکستان بھر میں دھرنے دیں گے اور گستاخان زہراء کے پتلے جلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے والوں کو 80 کوڑے مارے جائیں اور ان کیخلاف توہین رسالت کی ایف آئی آر درج کروائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں فاطمہ زہراؑ کو صدیقہ کبریٰ کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے پاس ثبوت ہے تو میرے خلاف 295 سی کے تحت مقدمہ درج کرکے سزا دی جائے۔ اشرف جلالی نے کہا کہ جن اہلسنت علماء نے ہمارے خطاب کو کاٹ کر پیش کیا، انہیں بھی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سنی علماء نے سنے سنائے بغیر فتوے جاری کر دیئے۔ انہوں نے اہلسنت مفتی یاسین اور سرور چشتی پر بھی کڑی تنقید کی۔
خبر کا کوڈ : 869714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش