1
Tuesday 23 Jun 2020 21:40

سعودی دارالحکومت میں "سلمان ایئربیس" سمیت متعدد فوجی مراکز پر یمن کا کامیاب جوابی حملہ

سعودی دارالحکومت میں "سلمان ایئربیس" سمیت متعدد فوجی مراکز پر یمن کا کامیاب جوابی حملہ
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں جارح سعودی عرب کے اندرونی علاقوں میں واقع فوجی مراکز کو نشانہ بنائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی دفاعی فورسز نے اللہ عزوجل پر توکل کرتے ہوئے "دفاعی توازن-4" نامی آپریشن کے دوران جارح سعودی عرب کے دارالحکومت کو وسیع جوابی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران سعودی وزارت دفاع، انٹیلیجنس ہیڈکوارٹرز اور "سلمان ایئربیس" سمیت ریاض، جیزان اور نجران کے متعدد فوجی مراکز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی جانب سے جارح سعودی عرب کے اہم فوجی و حساس مراکز پر ہونے والا یہ آپریشن عظیم یمنی قوم کے خلاف شدید سعودی محاصرے اور مجرمانہ جنگی اقدامات کا ایک جواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں ڈرون طیاروں کے ساتھ ساتھ "قدس" اور "ذوالفقار" نامی دسیوں بیلسٹک و کروز میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ جنرل یحییٰ سریع نے جارح دشمن کو ہر قسم کی جارحیت، مجرمانہ اقدامات اور سرحدی محاصرے پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک یمن کا سرحدی محاصرہ اور یمن کے خلاف ہونے والے جارحانہ اقدامات ختم نہیں کر دیئے جاتے اور یمن کی آزادی و خود مختاری بحال نہیں ہو جاتی، جارح قوتوں کے خلاف اس سے بھی بڑھ کر شدید اور قوی آپریشنز جاری رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 870458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش