0
Thursday 25 Jun 2020 10:59

جی بی کے نگران سیٹ اپ کیلئے 10 متوقع وزراء کے انٹرویو مکمل

جی بی کے نگران سیٹ اپ کیلئے 10 متوقع وزراء کے انٹرویو مکمل
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران سیٹ اپ کیلئے 10 متوقع وزراء کے انٹرویو مکمل ہو گئے۔ اسلام آباد میں وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور اور سیف اللہ نیازی نے امیدواروں سے انٹرویو لیے۔ جن امیدواروں سے انٹرویو لیے گئے ہیں ان میں وقار عباس، یاسین ایڈووکیٹ، سرور شاہ، سلیمان ولی، ڈاکٹر حسن خان اماچہ، سید شبیہ الحسن رضوی، خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ، محمد علی خان، عارف اسلم اور آفتاب خان شامل ہیں۔ مقامی صحافی ایمان شاہ اور سابق نگران وزیر ناصر زمانی کو وزارت کیلئے پہلے ہی فائنل کیا جا چکا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ میر افضل نے بدھ کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔ نگران کابینہ کے ممبران کی تقرری کا نوٹیفکیشن ایک دو روز میں جاری ہونے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 870735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش