0
Wednesday 1 Jul 2020 22:07

دہلی میں کورونا کے حالات میں بہتری آرہی ہے، اروند کیجریوال

دہلی میں کورونا کے حالات میں بہتری آرہی ہے، اروند کیجریوال
اسلام ٹائمز۔ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں تمام افراد کے مل کر کام کرنے اور محنت کرنے سے اب کورونا کے سلسلے میں حالات بہتر ہیں لیکن ہمیں اسے اور اچھا کرنا ہے۔ اروند کیجریوال نے آج ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دہلی میں 100 لوگوں کی کورونا جانچ کی جاتی تھی تو اس میں سے 31 لوگ کورونا سے مثبت پائے جاتے تھے۔ اب 100 لوگوں کی جانچ میں صرف 13 لوگ ہی پازیٹو آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں کورونا کے سلسلے میں حالات اب قابو میں ہیں لیکن ہمیں اسے اور اچھا کرنا ہے۔

دہلی کے  وزیراعلی نے کہا کہ پہلے 30 جون تک 60000 فعال کورونا معاملوں کا اندازہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج صرف 26000 فعال معاملے ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دہلی میں صرف 5800 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔ پچھلے ہفتے کے مقابلے 400 مریض اسپتالوں میں کم داخل ہوئے ہیں، اگر مریضوں کی تعداد بڑھتی بھی ہے تو ہم نے 15000 بیڈ کا انتطام کرلیا ہے۔ انہوں نے متنوع کیا کہ ابھی لوگ احتیاط برتیں ورنہ حالات پھر پچھلے مہینے جیسے ہوسکتے ہیں۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کی جس خطرناک تصویر کا اندازہ لگایا جارہا تھا اب حالات ویسے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب جانچ میں اتنے پازیٹو مریض نہیں آتے جتنے پہلے آتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 871942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش